لوک سبھا میں نوٹ بندي پر آج مسلسل دوسرے دن بھی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب
سے ضابطہ 56 کے تحت بحث کرانے کے مطالبے شدید ہنگامہ کرنے کی وجہ سے ایوان
کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ایوان کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی شروع
کرتے ہوئے
جیسے ہی ضروری دستاویزات ٹیبل پر رکھے تو ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک
ارجن کھڑگے نے اسپیکرسے كام روكو تحریک کے تحت نوٹ بندي پر بحث کرانے کا
مطالبہ کیا۔مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ نوٹ بندي کے فیصلے سے مزدوروں اور غریبوں کو بہت تکلیف پہنچ رہی ہے۔